صنعاء،یکم اپریل/ایس او نیوز/(آئی این ایس انڈیا)یمن میں نھم کے مقام پر عرب اتحادی فوج کے فضائی حملے میں ایران نواز حوثی شدت پسندوں کا ایک اہم کمانڈر ابو علی الخولانی 13 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔ عرب اتحادی فورسز نے گذشتہ روز صنعاء، نھم اور، الجوف اور صعدہ میں سابق صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا اور حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں باغیوں کیکئی ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر تباہ ہو گئے۔فضائی حملوں میں درجنوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔